حیدرآباد 18 ستمبر(یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی ، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”سائبر کرائمز اور سائبر سیکورٹی“ پر 10 روزہ آن
لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں یہ پروگرام 20 ستمبر سے یکماکتوبر تک ، 3 بجے دن منعقد ہوگا۔
وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔