ایم اے، یوجی ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پر و گرامی دستیاب
حیدر آباد، 4 اکتوبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 18 اکتوبر 2023 تک توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ فیس کی ادائیگی 120اکتو بر تک کی جاسکتی ہے۔
پروفیسر رضاء اللہ خان، ڈائر کٹر نظامت
فاصلاتی تعلیم کے بموجب فاصلاتی طرز پر داخلے سے کورسز میں ایم اے (اردو، ہندی، انگریزی، عربی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز) ، بی اے، بی کام ، بی ایس سی (لائف سائنسن) ، بی ایس سی ( فزیکل سائنس ) ، ڈپلوما (جرنلزم اینڈ ماس کمیو نکمیشن، پیچ انگلش، ابتدائی بچپن کی نگہداشت و تعلیم اور اسکول کی قیادت و انتظام)؛ سرٹیفیکٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش ) شامل ہیں۔