: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: انڈین فارماسٹیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ انٹرکالج کوئز مقابلوں میں دکن اسکول آف فارمیسی کے طلباء نےعمدہ مظاہرہ کیاہے۔انٹرکالج کوئز مقابلہ 21نومبر کو سینٹ پال کالج آف فارمیسی میں منعقد ہواتھا۔اس مقابلہ میں دکن اسکول آف فارمیسی کے طلباء نے بھی حصہ لیاتھا۔ دکن اسکول آف فارمیسی کے طلباء کو تیسرا مقام حاصل ہوا۔ جن میں ایم فارما
سال دوم کی طالبہ سیدہ شادیہ نازنین، بی فارمیسی کی سال چہارم کی طالبہ شافیہ سلطانہ اورفارم ڈی کی پانچویں سال کی طالبہ سمیہ آفرین شامل ہیں۔ جبکہ اسٹاف کوئز مقابلے میں پروفیسر ڈاکٹر سید حسین رضوان اور اسسٹنٹ پروفیسرعامر خان نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ دکن اسکول آف فارمیسی ڈی ای ٹی دارالسلام نامپلی،حیدرآباد کے تحت چلایاجاتاہے۔