- گیارہ طلبہ نے 10/10 اور 273 نے حاصل کئے 9 یا اس سے زائد جی پی اے
حیدرآباد 30جون (پریس نوٹ) ایس ایس سی 2022 امتحانات میں ایم ایس اسکولس کے طلبہ نے کامیابی کی اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے پھر ایک بار شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ایم ایس اسکولس کے گیارہ طلبہ نے 10/10 جی پی اےحاصل کئے جن میں نعمت اشرف، جوئریہ نور، خنصہ سعدیہ، ثنا صدف، عائشہ تسنیم، زینب اظہر، شیخ حماد انعام، صوفیہ رد ہ مریم، عفاف احمد، امت الرحمان رابعہ، سار ہ فاطمہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ
28 طلبہ نے 9.8 جی پی اے،
37 طلبہ نے 9.7جی پی اے،
47 طلبہ نے 9.5جی پی اے،
46 طلبہ نے 9.3جی پی اے،
57 طلبہ نے9جی پی اےاور
38 طلبہ نے 9.2جی پی اےحاصل کئے۔
اس طرح 9 اور اس سے زآئد جی پی اے اسکور کرنے والے طلبہ کی تعداد 273 ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجمنٹ نے تمام کامیاب طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔
ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں امتیازی نشانات سے کا میابی حاصل کرنے والے طلبہ کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے مینیجنگ ڈائرکٹر محمد انور احمد نے طلبہ سے کہا کہ وہ مستقبل کے لئے اور محنت سے تیاری کریں ۔
اس موقع پر ایم ایس کے سینیئر ڈایرکٹر معظم
حسین نے بھی طلبہ سے خطاب کیا، انہوں نے طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاوٗن جیسے حالات کے باوجود طلبہ نے جس طرح کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے ۔معظم حسین نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ آگے بھی اسی طرح اپنے عزم کو پرقرار رکھتے ہوئے اول آنے کی کوشش کریں کیونکہ اول پوزیشن ہمیشہ خالی ہوتی ہے طلبہ اپنےآگے مستقبل کے لئے جو بھی میدان منتخب کریں اس کے لیئے اگلے دو سال بہت اہم ہوتے ہیں لہذا وہ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ معظم حسین نے طلبہ کو ایک اہم نکتہ سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بعد اکثر کالجس میںاپنے ڈاوٗٹس کو کلیئر کرنے کے لئے اساتذہ کے پاس جانا پڑتا ہے،لیکن ایم ایس کے کالجس میں یہ روایت برقرار ہے رکھی گئی ہے کہ لکچررس خود طلبہ کو پیش آنے والے مسائل سے واقف ہوتے ہوئے اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ایم ایس کی جانب سے نئے طلبہ کے لئے فیس میں بڑی رعایت کا اعلان کیا گیا ۔
کسی بھی اسکول سے ایم ایس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو انٹر میڈیٹ کورس میں داخلہ لینے پر فیس میں رعایت دی جائے گی۔ ایس ایس سی میں 10/10جی پی اے سے کامیاب طلبہ کو 60 فیصد 9.9سے 9.8جی پی اے کے لئے
50 فیصد 9.7 جی پی اے کے لئے 45 فیصد 9 جی پی اے سے زاید مارکس اسکور کرنے والے طلبہ کے لئے انٹر کی فیس میں 33 فیصد رعایت دی جائے گی۔