اعتماد:
سری چیتنیا جونیر کالج جگتیال کے طلبہ نے انرمیڈیٹ سال اول میں شاندار مظاہرہ کیا۔ موسیپٹلہ سری نیدھی نے انٹر سال اول بائی پی سی میں 437 / 440 نمبرات حاصل کئے، جبکے اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد جگتیال فضل بیگ کی دخترعروبا انیس نے 434/ 440 نمبرات حاصل کرتے ہوے ریاست میں چوتھا رینک حاصل
کیا۔
عروبا انیس کی ابتدائی تعلیم دارلحسنات ڈی پی یس اسکول اور جیوتی ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں 10 GPA سے کامیابی حاصل کی ۔ اور سری چیتنیا کالج میں فری داخلہ حاصل کرتے ہوے سال اول میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوے ریاست میں چوتھا رینک حاصل کیا، جس پر روزنامہ اعتماد چیف ایڈیٹر جناب برہان الدین اویسی صاحب، رشتہ دار، دوست و احباب اور صحافیوں، کالج پرنسپل اور دیگر نے مبارك باد دی۔