نئی دہلی ، 21 ستمبر (یو این آئی) وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز ہے منگل کو ایک ٹویٹ میں مسٹر پردھان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہندوستانی تعلیمی نظام 2020 کو عالمگیر ، جامع اور معیاری بنانے
کی سمت میں بہت دور رس کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ 2014 سے ہر ہفتے ایک نئی یونیورسٹی اور ہر روز دو کالجوں کا قیام ملک میں خود انحصاری تعلیمی نظام کی مثال ہے۔
حکومت نے اسکولوں میں کمپیوٹر ، صفائی ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کو یقینی بنایا ہے۔