حیدرآباد7جنوری(یواین آئی)انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے وزارت اسکل ڈیولپمنٹ (ایم ایس ڈی ای) حکومت ہند کی پی ایم یووا اسکیم کے تحت طلبہ کے لیے انٹرپرینیورشپ اورینٹیشن پروگرام کا 6 جنوری کو ایسوسی ایشن آف لیڈی انٹرپرینیور (ALEAP) انڈیا، حیدرآباد کے تعاون سے انعقاد عمل میں لایا۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل،
پالی ٹیکنک و انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمینٹ سیل، مانو نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے ایک اچھا صنعتکار اور تاجر بننے کے لئے نئی سونچ اور خیالات کے ساتھ آگے آئیں۔
جناب متیالا سرت، پروگرام مینیجر، اٹل انکیوبیشن سنٹرنے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کاروبار قائم کرنے کے لیے صلاحیتیوں کو پروان چڑھائیں۔