the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 مفت رہائشی کوچنگ  کے لئےٹسٹ16جولائی کے بجائے  اب 30 جولائی کو منعقد ہوگا

حیدرآباد۔8جولائی پریس نوٹ۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ' خدمت انیشئٹیو'  کی جانب سےسیول سرویسز   امتحانات کی نئی بیچ کےانتخاب کے لئےانٹرنس ٹسٹ اتوار 30 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے  اس  ٹسٹ کے لئے تاریخ 16 جولائی کو طئے کی گئی تھی  لیکن بعض مراکز کے ذمہ داران کے  اصرار پر  اب  اس ٹسٹ کے لئے تاریخ 30  جولائی مقرر  کی گئی ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر  محمد انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس  کی  نئی تاریخ  کا   اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طلبہ  محمدفیضان احمد  ،محمد حارث سمیراور محمد برہان زماں کی سیول سرویسز امتحان میں کامیابی سے  ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے  اور نئے ولولہ کے ساتھ اکیڈیمی  نےیو پی ایس سی سول سروسز  امتحان کی تیاری کے ساتویں بیچ کے  انتخاب   اور اس کی  بہترین طریقہ سے تربیت کے لئے تیار ہے۔  ایم ایس آئی اے ایس  اکیڈیمی  کی سیول سرویسس   امتحانات کوچنگ  مکمل طور پر مفت رہائشی  پروگرام ہے ۔اکیڈیمی  کےیو پی ایس سی سیول سرویسزامتحان کی تیاری پروگرام میں داخلہ ، ٹسٹ(Objective & Subjective) اور اس کے بعد انٹرویو کے ذریعے دیا جائے گا۔  اس کے لئےانٹرنس ٹسٹ30  جولائی 2023کو 23



ریاستوں میں   80 سے زآئدمراکز پر منعقد ہوگا ۔جس کے لئےتحریری پرچہ  300 نمبروں کا ہوگا اور اس میں MCQ قسم کے سوالات، مختصر جوابات اور حالات حاضرہ پر مضامین شامل ہوتے ہیں۔ اس  کے لئےامیدوارکی اہلیت کا معیاریہ ہے کہ اس کی عمر21 سے 27 سال کے درمیان ہو اورگریجویشن پاس ہو   ۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر  محمد انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس  کی  نئی تاریخ  کا  اعلان کرتے ہوئے خواہشمند طلبہ سے اپیل  کی کہ  وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

اتوار 30 جولائی  2023کومنعقد ہونے والےایم ایس آئی اے ایس کے یو پی ایس سی سیول سرویسز امتحان کی  تیاری پروگرام کے ٹسٹ کے لئےریاست تلنگانہ میں حیدرآباد)ماں صاحب  ٹینک، ملک پیٹ اورشاہ علی بنڈہ(،نظام آباد ،کریم نگر ،محبوب نگر ،ورنگل ،سداشیو پیٹھ  اورعادل آباد  میں انٹرنس  ٹسٹ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

جو امیدوار داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم    اور انٹرنس  کے لئےامتحانی مراکز کی مکمل فہرست  اور دوسری تفصیلات ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔

ویب سائٹ www.mseducationacademy.in

ای میل iasacademy@msinstitutions.com

مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرس پر رابطہ کریں:9154143322اور9030045422

 کال کرنے کا وقت: صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.