ویب ڈسک/22فروری(ایجنسی( کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ اب اردو میں بھی ای میل ایڈریس بنائے جا سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے کل بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر اعلان کیا کہ اب تک جو ای میل ایڈریس انگریزی زبان میں ہی ہوا کرتے ہیں اب اردو میں بھی ہونگے۔
کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ اب اردو میں بھی ای میل ایڈریس بنائے جا سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے کل بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر اعلان کیا کہ اب تک جو ای میل ایڈریس انگریزی زبان میں ہی ہوا کرتے ہیں اب اردو میں بھی ہونگے۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">مائیکروسافٹ کی جانب سے اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی ای میل ایڈریس بنانے کی سہولت پیش کرنے سے متعلق ایک منصوبے کا اعلان کیا گیا جس میں بھارت کی 15 دیگر علاقائی زبانیں بھی ہیں۔
ہندوستان کی ان زبانوں میں ہندی، بوڈو، ڈوگری، کونکنی، میتھیلی، مراٹھی، نیپالی، سندھی، بنگالی، گجراتی، منیپوری، پنجابی، تامل اور تلگو شامل ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے اپنے دیگر پراڈکٹس میں بھی علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ای میل ایڈریس کے علاوہ دیگر اپلکیشنز شامل ہیں۔