حیدرآباد 27جو لائی (یواین آئی)کوئی بھی تعلیمی ادارہ ایک مؤثر تعلیمی قائد کی نگرانی ہی میں پروان چڑھ سکتا ہے اور ترقی کرسکتا ہے۔
ایک کامیاب قائد ادارے کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے درکار بامعنی
نظریہ فراہم کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کل آن لائن ورکشاپ ”قیادت کا فروغ“ کے افتتاح کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔