the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تعلیمی اداروں سے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی)کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائمری، سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کواس سمت میں آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہیے دھ کے روز ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کے سالانہ اجلاس کا آن لائن افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پرائمری، سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ایس ڈی جی حاصل کرنے کے لیے ایسے نظام کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی کے حصول میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے اور اس



سلسلے میں کالجز اور یونیورسٹیوں کو بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کالج اور یونیورسٹیاں تحقیق، پالیسی کی ترقی اور پائیدار ترقی کی حکمت عملیوں کے موثر نفاذ اور بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
پائیدار ترقی پر اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021 کے ایس ڈی جی انڈیکس میں ہندوستان 120 ویں نمبر پر ہے۔ مختلف ایس ڈی جی کو حاصل کرنے میں غربت اور ناخواندگی جیسے چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.