نئی دہلی ، 26 نومبر (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے اپیل کرت ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور اسے زیادہ قدر پر مبنی ، مجموعی اور مکمل بنایا جانا چاہئے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکم کے آئی سی ایف اے اے
یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ ویدک تعلیم کے مجموعی نظام سے تحریک لیں اور نئی تعلیمی پالیسی کے تصور کو سمجھیں۔
نائب صدر نے گرودیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو تعلیم اقدار سے مبرا ہے وہ سچی تعلیم نہیں ہے۔