the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی / جے پور ، 11 مئی (یو این آئی) ملک میں سیاسی ، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے ریاستی خواتین کمیشن حکومت راجستھان کی چیرپرسن محترمہ ریحانہ ریاض چشتی نے کہا کہ ایک لڑکی کی تعلیم پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بناتی ہے اور اس سے خاندان میں جنت کی طرح ماحول ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے امام ربانی سینئر سیکنڈری پبلک اسکول کے سالانہ تعلیمی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی نہ صرف اپنی شناخت قائم کر سکتے ہیں بلکہ معاشرہ اپنا من پسند مقام حاصل کرتے ہیں۔ تعلیم ہی ہمیں بہتر انسان بناتی ہے اور اخلاق وعادات سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ہمیں بہترین معیاری زندگی گزارنے اور



معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں مددیتی ہے۔ امام ربانی گروپ آف اسکول کی چیر پرسن اور عبدالرحیم ایجو کیشنل ٹرسٹ کی وائس چیر پرسن ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ نے تعلیم اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ہماری قدر اسلئے کم ہو رہی ہے کیوں کہ ہم تعلیم پر اس قدر توجہ مرکوز نہیں کر رہے ہیں جس طرح دیگر چیزوں پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تمام کامیاب راہوں کی کنجی اور کلید ہے۔ اسے حاصل کئے بغیر کسی کامیاب در وازہ کا تالا نہیں کھول سکتے۔ انہوں نے امام ربانی سینئر سیکنڈری پبلک اسکول کے سالانہ تعلیمی جشن میں کہا کہ اس اسکول نے یہ تہیہ کیا ہے کہ تعلیم کی روشنی ہر فرد تک پہنچائیں گے اور یہاں صرف تعلیم پر ہی نہیں بلکہ اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.