نئی دہلی ،21اپریل (یواین آئی)وزیراعظم کے اسکل انڈیا مشن کو تقویت پہنچاتے ہوئے تعلیم،ہنرمندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر دھرمیندرپردھان نے آج ڈیجیٹل طریقہ سے قومی اپرنٹس شپ میلہ 2022کا آغاز کیا۔قومی اپرنٹس شپ میلہ آج ملک بھر کے 700سے زیادہ مقامات پر منعقدکیاجارہاہے ۔
اسکل انڈیا کے تربیت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ساتھ اشتراک میں اس ایک روزہ میلہ کا ملک بھر
میں انعقاد کیاجارہاہے ۔اس پہل کا مقصد ایک لاکھ سے زیادہ آموزش کاروں کی بھرتی میں مددکرنا اور صحیح صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں آجروں کو مددفراہم کرنا نیز ہنر سے متعلق تجرباتی تربیت اور ہنرمندی کے ساتھ انھیں بہتربناناہے ۔
اس پروگرام میں توانائی ،خردہ ،ٹیلی مواصلات ،آئی ٹی ،الیکٹرانک،آٹوموٹیوجیسے 30سے زیادہ شعبوں میں کام کررہی ملک بھر کی 4ہزارسے زیادہ تنظیمں حصہ لے رہی ہیں ۔