نئی دہلی ، 8 مارچ (یواین آئی ) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’ نشنک‘ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار لامحدود ہوتا ہے اور تعلیم سے ہی خواتین کو بااختیار بنانا یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر نشنک نے پیر کے روز عالمی یوم
خواتین کے موقع پر منعقدہ ویبنار میں خواتین وائس چانسلروں ، پروفیسروں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ خواتین قوم کی رہنما ہوتی ہیں اور وہ پائیدار ترقی اور معیار زندگی کی کنجی ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار لامحدود ہوتا ہے ۔