: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،25 جون (ایجنسی) ملک میں کمرشیل پائلٹوں کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے پائلٹ لائسنس حاصل کرنے کے قوانین سہل کر دیے ہیں۔ شہری ہوا بازی وزارت نے پائلٹ لائسنس کے لئے پروازتجربہ کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے اب ان پائلٹوں کو بھی لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کا گزشتہ پانچ سال میں پرواز کرنے کا کوئی تجربہ نہ رہا ہو ۔ پہلے درخواست کرنے کی تاریخ سے گزشتہ پانچ سال میں کم از کم 200 گھنٹے کی پرواز کا تجربہ لازمی تھا ۔ وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے ’ ایئر کرافٹ رولز، 1937‘ میں ترمیم کر دی ہے ۔ اب
تربیت اور پرواز تجربہ حاصل کرنے کے کتنے بھی وقت بعد پائلٹ لائسنس کے لئے عرضی دے سکے گا ۔ ساتھ ہی کیریئر کے درمیان میں وقفہ آنے سے بھی دوبارہ لائسنس حاصل کرنے میں پائلٹ کو کوئی مشکلات پیش نہیں آئے گی ۔ واضح ر ہے کہ ملک میں ہوائی مسافروں کی تعداد گزشتہ چار سال میں 20 فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہوا ہے ۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے ہوائی جہاز سروس کمپنیوں نے بڑی تعداد میں طیاروں کے آرڈر دیے ہوئے ہیں ۔ ان کے لئے ماہر افرادی قوت کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ حکومت نے اسی کے پیش نظر پائلٹ لائسنس حاصل کرنے کے قوانین آسان کئے ہیں۔