؎حیدر آباد ،،02ْْ اکتوبر( پریس ریلیز) UPSC 2020کے امتحان میں کامیابی پانے والے ایم ایس IASاکیڈمی کے 2طلباء کے اعزاز میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے Dream Big 2021کے عنوان سے 4 اور 5اکتوبر کو ایک دو روزہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں سیول سرویسز امتحان 2020میں IASرینک حاصل کرنے والے فیصان احمد(AIR 58) اور محمد حارص سمیر
(AIR 270) کو تہنیت پیش کیا جائے گا۔
ایم یس ایجوکیشن اکیڈمی کے سنیر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اس پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4اکتوبر اور 5اکتوبر کو منعقد ہونے والے اس دو روزہ پروگرام کے پہلے دن 4 اکتوبر کو ملے پلی میں واقع ایم ایس IASاکیڈمی کے کیمس میںصبح 10بجے ان دونوں IASٹاپرس کا و ا لہانہ استقبال کیا جائے
گا جہاں وہ اسکول، کالج اور اکیڈمی کے طلباء و طالبات سے خطاب کرینگے۔ دوپہر دو سے تین بجے ان کا پریس سے ملاقات کا پروگرام ہے جس میں وہ پریس سے بات چیت کرینگے اور انکے سوالوں کا جواب دینگے۔ شام میں ایم ایس کارپوریٹ افس، مانصاحب ٹینک میں ان دونوں کا تہنیتی پروگرام ہوگا ۔
دوسرے دن 5اکتوبر صبح10 سے ایک بجے تک ارام گھر میں واقع میٹرو کلاسک گارڈن فنکشن ہال میں ایم ایس کے طلبا ء کی طرف سے ان IAS ٹاپرس کو اعزاز پیش کیا جائے گا ۔
دوسرے دن کے اس motivation پروگرام میں دونوں IASٹاپرس ایم ایس کے اسکول ، کالج اور اکیڈمی کے طلباء و طالبات سے خطاب کرینگے اور انہیں IASامتحان کی طرف راغب کرنے کے لئے UPSCاور دیگر ریاستی سیول سرویسیز کے امتحان کی تیاری کیسے کریں اس پر روشنی ڈالینگے ۔