خاوند کے ساتھ اپنی ایک ہونہار طالبہ کے گذر جانے پر
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے انتظامیہ کا اظہار تعزیت
حیدرآباد۔ 2 ؍نومبر (پریس نوٹ) ایم ایس جونئر کالج کی سابق طالبہ ام محیمین صائمہ اور ان کے خاوندڈاکٹر سید نثار الدین کی اچانک رحلت پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے اپنے گہرے ر نج وغم کا اظہار کیا۔ ام محیمین صائمہ ایم ایس جونئر کالج کی طالبہ تھیں، انہوں نےسال 2018 میں انٹرمیڈیٹ کےسال دوم کا امتحان امتیازی نشانات سے کامیاب کیا تھا۔ انہوں نے بائی پی سی گروپ سے انٹرمیڈیٹ امتحان میں991 مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی
تھی۔اس بنا ء پر ایم ایس کی جانب سے ام محیمین صائمہ کو ایک لاکھ روپیےپر مشتمل انعام سے نوازا گیا تھا۔
ام محیمین صائمہ دکن میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
اپنی ایک ہونہار طالبہ کے اپنے خاوند کے ساتھ المناک حادثہ میں گذر جانے پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اپنی ماہانہ بورڈ میٹینگ میں تعزیت کا اظہار کیا اور اس سانحہ کو
' دو قابل افراد جو قوم وملت کا اثاثہ تھے انکی رحلت ایک عظیم نقصان' قرار دیا۔
گذشتہ ماہ میڈیکل کی طالبہ ام محیمین صائمہ اور ان کے خاوند ڈاکٹر سید نثار الدین کی حیدرآباد میں اپنے مکان میں برقی شاک لگنے سے انتقال ہوگیاتھا۔