the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دیوبند، 8 ستمبر (یو این آئی)عالمی شہرت یافتہ شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر نواز دیوبندی کو روٹری انٹر نیشنل نے ٹیچرس ڈے کے موقع پر آئی آئی ایم ٹی یونیورسٹی میرٹھ کے آڈیٹوریم میں سال24-23 کے اپنے سب سے اعلٰی ایوارڈ"ووکیشنل ایکسیلینس ایوارڈ 24-23 " سے نوازا ڈاکٹر نواز دیوبندی کو یہ اعزاز ان کی تعلیمی خدمات خاص طور پر بیٹیوں کی تعلیمی خدمات کے لئے دیا گیا، اس اعزاز کی خوشی میں نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند میں اساتذہ اور طالبات کی جانب سے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈاکٹر نواز دیوبندی کو ٹیچرس اور



طالبات نے ایک سپاس نامہ پیش کیا اور دلی مبارک باد پیش کی اس موقع پر بولتے ہوئے اسکول پرنسپل فوزیہ عبداللہ نے کہا کہ بیٹیوں کی تعلیم کے لئے جو جذبہ, شوق, لگن اورتڑپ اللہ تعالٰی نے میرے ابٗی (ڈاکٹر نواز) کو دی ہے وہ قدرت کا خاص انعام اور عطیہ ہے بیٹیوں کے اپنے تعلیمی مشن سے انھیں عشق ہے عشق ! چوبیس گھنٹے جیتے ہیں وہ اپنے مشن کو اور اپنی لگن کو! اسکول کے ایڈمنسٹریٹر عبداللہ نواز نے کہا کہ ڈاکٹر نواز صاحب معروف شاعر,بہترین انسان ,شاندار موٹیویٹر, مخلص ماہر تعلیم اور ایک آئیڈیل اور مثالی والد ہیں شاعری ان کا شوق ہے اور تعلیم ان کا مشن۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.