لکھنؤ:05جولائی(یواین آئی) اترپردیش کی گورنر و ریاستی یونیورسٹیز کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے بے ضابطگیوں کے الزام میں آگرہ واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اشوک کمار متل کو ہٹادیا ہے۔
اور ان کے خلاف موصول سنگین شکایات کی جانچ کے لئے
سبکدوش جج کی سربراہ میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
گورنر کے اڈیشنل چیف سکریٹری مہیش کمار گپتا نے بتایا کہ پروفیسر متل کے مقام پر لکھنو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آلوک کمار رائے کو فوری اثر سے آگرہ یونیورسٹی کے فرائض کی ادائیگی کے لئے اضافی چارج سونپا گیا ہے۔