: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،15 فروری (یو این آئی) منزل کے حصول کے لئے دل میں لگن اور جذبے کی موجیں موجزن ہوں تو راستے میں آنے والی کسی بھی دیو قامت رکاوٹ کو سر کرکے کامیابی و کامرانی کا تاج اپنے سر پر سجایا جا
سکتا ہے یہ باتیں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک دور افتادہ گاؤں بپٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاشق حسین کی ہیں جو حال میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم ایس) دہلی میں سائنٹسٹ ’سی‘ منتخب ہوئے۔