حیدرآباد، 11 مئی (ذرائع) ڈگری آن لائن خدمات تلنگانہ (دوست) کے ذریعہ تعلیمی سال 24-2023 کے پہلے مرحلے کے ڈگری داخلوں کے لئے رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون کو اختتام ہوگا۔
تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر آر لمبادری اور کالجیٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے کمشنر نوین متل نے جمعرات کو یہاں ڈگری کے داخلوں کے لیے دوست
نوٹیفکیشن اور شیڈول جاری کیا، جو تین مرحلوں میں انجام دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کے داخلوں کی رجسٹریشن 200 روپے فیس کے ساتھ کی جا سکتی ہے اور ویب آپشنز کا استعمال 20 مئی سے 11 جون کے درمیان کیا جا سکتا ہے جبکہ سیٹ الاٹمنٹ 16 جون کو ہو گی۔ اسی طرح مزید دو مراحل کا انعقاد کیا جائے گا اور کلاس ورک 17 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ https://dost.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔