the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ای میل: 

یادگیر:تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر،کرناٹک کے اشتراک سے انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ یاد گیر کی جانب سے بیت المال فنکشن ہال گچی با ولی یادگیر میں دسویں جماعت (یس یس یل سی) کے اردو میڈیم طلباء کیلئے ضلعی سطح کا ایک روزہ ریزلٹ امپرومینٹ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں جناب جیلانی ڈی مکاندار چکوڑی ضلع بیلگام کرناٹک خصوصی ریسورس پرسن کے طور پر شرکت کی اور اس ورکشاپ میں  امتحان کےلئے مطالعہ کی تجاویزات، تھیم پر مبنی سوالیہ پرچہ حل کرنا۔
 تین زبانیں پاسنگ پیکجز، سوشل سائنس/سائنس پاسنگ پیکجز۔صد فیصد اسکور کرنے کی تکنیک۔ نمبروں کی بنیاد پر جواب دینے کی تکنیک۔ امتحان میں طلباء کی عام غلطیاں، سوال و جواب کا سیشن۔جیسے عنوانات  پر طلباء کو  معلومات بتائے، اس سے قبل مولانا محمد افروز خان رضوی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ، حمد و نعت طلباء نے پیش کئے، محمد قدیر معلم گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز اردو میڈیم ہائی اسکول شاہ پور نے ابتدائی طور پر مضمون حساب کے



امتحان کے لئے اہم اور مفید معلومات فراہم کئے اور پروگرام کی کاروائی چلائی، اختتامی تقریب میں محمد لائق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر وحید میاں نائب صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر محمد ایوب درزی صدر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ یا دگیر  جاں نثار کوثر چیرمین صباء کالج اینڈ اسکول یادگیر، محمد اسد آفیسر فارسٹ ڈپارٹمنٹ محمد مشتاق احمد معلم سرکاری اردو اسکول رنگم پیٹ محمد جیلانی چیرمین ایمپرئیل کالج گرمٹکال نوید زبیر ٹرسٹی ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن نے یاد گیر اور دیگر نے شرکت فرمائی اختتامی تقریب کی نظامت سید ساجد حیات نے کی ، عنایت الرحمن سابق رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ، لائق حسین بدل نے صدارتی خطاب فرمایا ،خادم اظہر نے آخر میں شکریہ ادا ، یادگیر شہر کے علاوہ ضلع کے شاہ پور گرمٹکال گوگی رنگم پیٹ کڑیچور اور دیگر مقامات کے اردو میڈیم اسکولوں کے  طلباء ، صدر مدرسین، اساتذہ،اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران اور سرپرستان طلباء کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد اختتام تک موجود رہی ،
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.