ذرائع:
بروز پیر دفترضلع کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر نے ایڈیشنل کلکٹر پرافل دیسائی و متعلقہ افسران کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے 3 اپریل تک انٹرسال اول اور سال دوم کے امتحانات 16 مارچ سے 4 اپریل تک منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز میں ایک منٹ کی بھی تاخیر کی اجازت نہیں ہوگی، امتحانی مرکز میں دیگر الیکٹرانک اشیاء لانے کی اجازت نہیں
ہوگی۔
ضلع میں امتحانات کے لیے کل 18 مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں سال اول و دوم کے کل 9363 طلباء شرکت کریں گے۔ امتحانی مراکز میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد، پینے کا پانی، بیت الخلا، بجلی اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ ضلع میں 42 مراکز میں دسویں کے امتحانات 3 اپریل سے 13 اپریل تک منعقد ہوں گے، جس میں کل 6759 طلباء شرکت کریں گے۔ 42 چیف سپرنٹنڈنٹس کا امتحانات کے انتظامات کے لیے تقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پرضلع مہتمم تعلیمات کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔