حیدرآباد، 22 مارچ (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر معراج احمد مبارکی کو باوقار نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا، پونے نے ریسرچ فیلوشپ پراجیکٹ ”نو آبادیاتی ہندوستان 1920 تا 1928 میں فلم سنسرشپ“ کے لیے منتخب کیا ہے۔
ڈاکٹر
مبارکی کی کتاب ”فلمنگ ہارر: ہندی سنیما، گھوسٹس اینڈ آئیڈیالوجیز“ جسے سیج پبلکیشنز نے شائع کیا ہے کو ناقدین نے کافی پسند کیا ہے۔
ان کے مضامین سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے علاوہ یونیورسٹی آف سسیکس، یو کے؛ سینٹ پالس یونیورسٹی، کناڈا؛ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکہ کے حوالہ جاتی مواد میں شامل ہیں۔