the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 10فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں تعلیمی ترقی میں فاصلاتی تعلیم اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہاکہ تعلیمی ترقی میں فاصلاتی نظام تعلیم کا اہم کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ کاسنٹرفا ر ڈسٹنس اس جانب پوری طرح سے کوشش کررہا ہے اس کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ جلدہی معیاری آن لائن تعلیمی سسٹم کا آغاز کرے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے سو سال مکمل ہونے پر جامعہ میں مختلف تقریبات منعقد کئے گئے اسی کے تحت آج سنٹر فار ڈسٹن س اٰینڈ اوپن لرننگ کے زیر اہتمام یہ قومی کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔’موجودہ دور میں فاصلاتی نظام تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان سے منعقد کانفرنس کے افتتاحی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ جامعہ سی ڈول (سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ)کی جانب سے ماہانہ لیکچر سیریز،قومی کانفرنس اور اٗٓئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادعمل میں لاناقابل ستائش ہے، انہوں نے کہا جامعہ سی ڈول کی جانب سے اب جرنل کی شروعات بھی ہونی ہے اور یہ سب کچھ جامعہ کے سی ڈول کونمایاکرتاہے۔
اس کانفرنس میں سابق وائس چانسلر مولانا آزاداردو یونیورسیٹی حیدر آباد پروفیسر محمد میاں نے مشورہ دیا کہ آن لائن ایجوکیشن اور آن لائن داخلہ کو عام کرنا چاہئے،انہوں نے آن



لائن سسٹم کی اہمیت اور افادیت کو واضح کیا۔سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ،جامعہ ملیہ کے ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ جامعہ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میں آئندہ تعلیمی سیشن سے داخلہ آن لائن ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم آن لائن تعلیمی سسٹم پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر بھی بہت جلد عمل آوری ہوگی،پروفیسر احرارحسین نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کااستقبال کیا۔سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ،جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر آر پی بہوگنا نے سابق وائس چانسلر مولانا آزاداردو یونیورسیٹی حیدر آباد پروفیسر محمد میاں کا استقبال کیا اور کلمات تشکر ادا کئے۔ سنٹر فار ڈسٹنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر موہن سنگھ نے موضوع کی وضاحت پیش کی۔ نظامت زرمینہ اسرار اور ندا اقبال نے کئے، پلینری سیشن میں سابق ایگژکیٹیو ڈائریکٹر اسکول آف اوپن لرننگ دہلی یونیورسیٹی ایچ سی پوکھریال نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ اکیسویں صدی میں آن لائن سسٹم کی ضرورت اور افادیت بہت زیادہ ہے ایسے میں آن لائن تعلیم کو عام کرنا چاہئے۔ مقالات کے پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر مسعو د پرویز دوسرے سیشن کی صدارت ڈاکٹر رام میہر اور تیسرے سیشن کی صدارت پروفیسر شاہد اختر نے کی اور ڈاکٹر اروند کمار،ڈاکٹر عبداللہ چشتی اور ڈاکٹر محمد کرار احمد نے کو چیئر کیا۔مقالات کے ان تینوں سیشن میں تقریبا بیس مقالے پڑھے گئے اور کچھ ورچوئل مقالے بھی پیش کئے گئے، اس موقع پر کثیر تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.