the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی۔5نومبر (یو این آئی) فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مولانا آزاد اردو یونیوسیٹی حیدرآباد کے سابق وائس چانسلر پروفسیر محمد میاں نے کہا کہ اس کی اہمیت و افادیت میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ارجن سنگھ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کی جانب سے ماہانہ لیکچر سیریز میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ فاصلاتی تعلیم کی وجہ سے طلبا و طالبات اس سے مستفید ہورہے ہیں اور برسرروزگار،گھریلوں افراد کی توجہ بھی فاصلاتی تعلیم کی طرف کافی حد تک بڑھی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہند کی جانب سے بھی اس طرف توجہ اور سہولیات مہیا کرائی جاتی رہی ہے،ان دنوں سرکاری سطح پر بالخصوص توجہ دی جارہی ہے،ایسی صورت میں ڈسٹنس ایجوکیشن میں کام کرنے والے افراد کو فاصلاتی نظام تعلیم کی پوری معلومات اور اس کے تئیں بیداری قابل توجہ ہے۔

اس سیریز کی شروعات کے پہلے لیکچر میں انہوں نے کہا کہ سنٹر کی جانب سے اس طرح کے لیکچرکا انعقاد کرنا قابل ستائش ہے اور طلبہ اور تشنگان علوم کو وقتاً فوقتاً اس کے بارے میں نہ صرف معلوما ت فراہم کیا جانا چاہئے بلکہ



اس کی افادیت کے بارے میں بتایا جانا چاہئے۔

اس موقع پر آنریری ڈائریکٹر(اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کو ملک میں اہمیت کی نگا ہ سے دیکھا جارہا ہے،حکومت کی توجہ اور سہولیات دستیاب ہے۔جامعہ کی وائس چانسلر محترمہ نجمہ اختر صاحبہ بھی اس جانب خاص توجہ فرما رہی ہیں،ان کی ہدایت پر سنٹر فار ڈسٹنس بہتر کام کررہا ہے۔لہذا ایسے میں طلبا اور طالبات کو اس نظام تعلیم سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار ڈسٹنس میں طلبا کی تعداد تقریبا بیس ہزار ہے اس میں ڈیفنس پرسن بھی شامل ہے،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اس سنٹر میں نہ صرف سویلین طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں بلکہ ڈیفنس پرسنل،آرمی،نیوی،کوسٹ گارڈ اور ایئر فورس کے جوان بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سنٹرکے آنریری ڈائریکٹر(ایڈمنسٹریشن)پروفیسر آرپی بہوگنا،آئی اے ایس ای جامعہ کی صدر شعبہ پروفیسرسارہ بیگم، آنریری جوائنٹ ڈائریکٹر اروند کمار،ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ چشتی اورڈاکٹر چندر موہن سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ کے اکیڈمک کو آرڈینیٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.