: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے نیشنل ایلجبلیٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ ۔ یوجی) کے پیپر لیک ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی تمام پریشانیوں کو غیر جانبدارانہ اور مساوی طور پر حل کیا جائے گا مسٹر پر دھان نے نمبر پر لکھ کہ نیٹ امتحان معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کے تحت
امتحان دینے والوں کے مفادات کی یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت پر عزم ہے۔ میں تمام امتحان دینے والوں کی یقین دلانا چاہتا ہوں کسی بھی بچے کو کیریر کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہو گا، اس معاملے سے متعلق حقائق سپریم کورٹ کے علم میں ہیں، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جو بھی ضروری قدم اٹھانے ہوں گے حکومت اسے پورا کرے گی، نیٹ کی کونسلنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے اور اب اس سمت میں بغیر گمراہ ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔