: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق جمعہ کو قومی نصابی فریم ورک (این سی ایف) کی سرکاری انسٹرکشن شیٹ کا اجراء کریں گے واضح رہے کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی (این ای پی )، 2020 نے چار شعبوں ،اسکول کی تعلیم، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای)، اساتذہ کی تعلیم اور بالغ تعلیم میں قومی نصاب میں این سی ایف کو تیار کرنے کی سفارش کی ہے وزارت تعلیم کی ایک رپورٹ کے
مطابق، قومی نصاب کے فریم ورک کے اجراء کے موقع پر، کرناٹک کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اشوتھ نارائن سی این، کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر ڈاکٹر بی سی۔ ناگیش، نیشنل کریکولم فریم ورک کی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کے کستوریرنگن، انیتا کروال، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، اور پروفیسر ڈی پی سکلانی، ڈائریکٹر، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) موجود رہیں گے۔