ذرائع:
سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے سرکاری اساتذہ کو تحفہ دیا ہے۔ اساتذہ سات سال سے ترقیوں اور چار سال سے تبادلوں کے منتظر ہیں۔ وزراء ہریش راؤ اور سبیتا اندرا ریڈی نے اتوار کو حیدرآباد میں کئی ٹیچر یونینوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزراء نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں سے اتفاق کیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس کا شیڈول منگل اور چہارشنبہ کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ سارا عمل فروری میں مکمل ہو جائے گا۔ تمام اساتذہ کو تبادلوں اور ترقیوں کے باوجود موجودہ تعلیمی سال کے اختتام تک اپنے موجودہ عہدوں پر برقرار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہیں تعلیمی سال کے اختتام کے بعد 24 اپریل کے بعد نئی آسامیوں پر جوائن کرنا ہوگا۔ ماڈل اسکولوں اور KGBV اساتذہ سے بھی سرکاری اساتذہ کا تبادلہ کیا جائے گا۔