نئی دہلی، 24 دسمبر (یواین آئی) ’رائٹ فار ایجوکیشن فورم‘ نے ملک میں لازمی اسکول کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لئے بجٹ میں جی ڈی پی کا چھ فیصد تعلیم پر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فورم کے سربراہ امبريش
رائے نے وزارت خزانہ میں بجٹ سےقبل ہونے والی بحث کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
مسٹر رائے نے کہا کہ مفت اور لازمی تعلیم قانون کو نافذ ہوئے 10 سال ہو گئے لیکن صرف 12.7 فیصد اسکولوں میں ہی یہ قانون مکمل طور پر لاگو ہو پایا ہے۔