the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،14جنوری (یواین آئی) مشہور شاعر ،صحافی اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار کیفی اعظمی کے 102 ویں یوم پیدائش پر عروس البلاد ممبئی کی کئی ادبی و ثقافتی تنظیموں اور اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ان کی ایک یادگار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مغربی ممبئی کی چاربنگلہ قبرستان میں اُن کی قبر سے ہٹائے گئے کتبہ کو دوبارہ نصب کیا جائے۔
اردو کارواں،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،اردو چینلز اور بزم ادب وفن شامل ہیں ۔

کیفی اعظمی کی قبر پر جوکتبہ نصب کیاگیاتھا،اُس پریہ دواشعار
خار و خس تو اٹھیں راستہ تو چلے
میں اگر تھک گیا قافلہ تو چلے
لکھے گئے تھے۔
اس قبرستان کی نئے سرے سے تعمیر کے نتیجے میں کتبہ کو ہٹادیا گیا ہے،لیکن اردو ادبی حلقہ اور فلمی



دنیا سے کسی طرح کااحتجاج پیش نہیں کیا گیا ہے-اردو کارواں کے صدر فرید خان نے قبر پر کتبہ لگانے کا مطالبہ کیا،جبکہ اردو چینل کے قمر صدیقی،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید جمال الدین اور بزم ادب وفن کے مسرور حسن نے اس کی تائید کی ہے۔

حالانکہ کیفی کے نام سے ان کی بیٹی اداکارہ اور سابق ایم پی راجیہ سبھا شبانہ اعظمی نے جوہو ولے پارلے میں ایک گارڈن بنایاہے ،لیکن فی الحال اس کی دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے۔
اس لیے باغ کا بُرا حال ہے۔
ایک شاعر ،نغمہ نگار اور صحافی کیفی اعظمی نے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کی تحریک کے دوران اعظم گڑھ کے دیہی علاقے میں قومی ہم آہنگی وبھائی چارگی کے لیے کافی جدوجہد کی اور اپنے گاؤں مجواں سے ایک اینٹ بھی اجودھیا نہیں جانے دیا تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.