the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما سنجے سنگھ نے منگل کے روز حکومت سے کورونا بحران کی وجہ سے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحانات سے محروم ہونے والے امیدواروں کو ایک اور موقع دینے کا مطالبہ کیا مسٹر سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے کئی افراد گھریلو وجوہات سے امتحان دینے سے محروم ہو گئے۔ کئی لوگوں کے والدین کا اس دوران انتقال ہو گیا تھا لہٰذا انھیں مزید ایک موقع دیا جانا



چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں طلبہ کی کوئی غلطی نہیں تھی، ان کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اضافی موقع دینے پر حکومت غور و خوض کرے گی۔
وقفہ صفر کے دوران جنتا دل یونائیٹیڈ کے رہنما رام ناتھ ٹھاکر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کی سہولت کے فقدان میں سالانہ 70 کروڑ اناج برباد ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ذخیراندوزی کی سہولت کی توسیع اور اناج کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں بیدارای لانے کے لیے مہم چلانے کی درخواست کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.