نئی دہلی ، 07 جون (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو نجی غیر امداد یافتہ اسکولوں کو پچھلے سال کے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد سالانہ فیس اور ترقیاتی فیس جمع کرانے کی اجازت دینے والے اپنے پہلے کے حکم پر روک لگانے سے پیر کو انکار کردیا جسٹس ریکھا پلی اور جسٹس امیت بنسل کی تعطیلی بنچ نے عدالت کے سنگل بنچ کے 31 مئی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے ہی جوابات طلب کریں گے۔
تعطیلی
بنچ نے یہ ہدایت دہلی حکومت اور طلباء کی جانب سے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران دی۔
عدالت کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ، طلباء اور غیر رکاری تنظیم (این جی او) کی اپیل پر عمل کرنے والی ایکشن کمیٹی غیر تسلیم شدہ نجی اسکولوں جو 450 سے زیادہ اسکولوں کی نمائندگی کرتی ہے اس سے جواب طلب کیا تھا۔
دہلی حکومت کی طرف سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ نے ’غیرمنصفانہ اور غیر قانونی‘ فیصلے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔