حیدرآباد 5جولائی(یواین آئی) طلبہ کو کورونا ٹیکوں کی تکمیل تک انجینئرنگ اور ڈگری امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ تنظیموں نے سری نگر کالونی میں تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی کے مکان کا محاصرہ کیا۔
جواہر لال نہروٹکنالوجیکل
یونیورسٹی،عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی تنظیموں نے اس موقع پر احتجاج کیااورکہاکہ کورونا کی وجہ سے جب جے ای ای امتحانات اور سی بی ایس ای کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تو ریاستی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ امتحانات کو ملتوی کرے۔
انہوں نے طلبہ کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کا حکومت پر الزام لگایا۔