: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ،14،مارچ(یواین آئی)داؤدی بوہرہ سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کا نیا چانسلر نامزدکیا گیا ہے،ایک اعلامیہ کے مطابق داودی بوہرہ فرقہ کے 53 ویں الداعی المطلق اورتقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی چانسلر شپ قبول کر لی
ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بوہرہ سربراہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر رہ چکے ہیں جامعہ ملیہ ملک کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک تاریخی درسگاہ ہے تقدس مآب کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی عدالت کے اراکین نے متفقہ طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے چانسلر کے طور پر منتخب کیا، جو آج 14 مارچ 2023 سے نافذ العمل ہوا۔