: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،24 دسمبر(یو این آئی)ثقافتی ہم آہنگی ہماری سماجی اور تہذیبی زندگی کا طرہء امتیاز رہی ہے ثقافتی ہم آہنگی کو قائم اور دائم رکھنے میں اردو زبان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے یہ ہماری مشترکہ وراثت ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی طور پر ایک تسلیم شدہ زبان بھی ہے اردو قومی یکجہتی کے باب
میں جزو لاینفک کی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہارڈاکٹر مہر فاطمہ حسین صدر ایس ویژن اورایسو سی ایٹ پروفیسر سروجنی نائیڈو سینٹر فاروومین اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے ایس ویژن‘ کے زیرِاہتمام ’اردو ادب میں ثقافتی ہم آہنگی کی عکاسی“ کے عنوان سے منعقد قومی سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔