the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 12 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے کرونا وائرس کو وبا قرار دیتے ہوئے 31 مارچ تک سینما، اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
لفٹننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ میں جس میں وزیراعلی اروند کیجری وال، وزیر صحت ستیندر جین اور سینئر افسران شامل ہوئے۔
میٹنگ کے بعد مسٹر کیجری وال نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ کروناو ائرس کے بڑھتے وبا کے پیش نظر اسے وبا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے اسکول اور کالج جہاں امتحانات نہیں ہورہے ہیں



وہ بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے ۔
انہوںنے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی طرح خوفزہ نہ ہو حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے طریقے اپنائے جائیں گے۔ اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کرلی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.