حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی)ڈائرکٹر محکمہ صحت عامہ تلنگانہ ڈاکٹر سرینواس نے کہا کہ تلنگانہ میں ابتدا سے ہی کوویڈ پر کنٹرول کے اقدامات سختی سے کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے شہرحیدرآباد کے علاقہ کوٹھی میں محکمہ
صحت عامہ کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ریاست میں کوویڈ سے اموات کی شرح صرف 0.5 فیصد ہے جبکہ روبہ صحت ہونے کی شرح 98.5 فیصد ہے۔
اب تک ریاست میں 1 سے 10 سال سے کم عمر کے صرف 3 فیصد بچے کوویڈ سے متاثرہوئے ہیں۔