32 میرٹ طالبات کو مومنٹو، کل 500 طالبات میں تقسیم اسناد
حیدرآباد۔ ( 04 جنوری) ایم ایس ڈگری کالجس کے گذشتہ تین سالوں کے پاس آوٹ طالبات کے لیے جشن کامیابی کے نام سےایک پر اثرجلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر گائناکولجسٹ ڈاکٹرایل فہمیدہ بانو کو مدعو کیا گیا۔
اس تقریب میں 500 گریجویٹ طالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 32 میریٹ طالبات کو امتیازی کامیابی حاصل کرنے پر اسناد کے ساتھ مومنٹوبھی پیش کئے گئے، جن میں ٹولی چوکی ڈگری کالج کے 7 طالبات ، آصف نگر ڈگری کالج کے 11 طالبات، ملک پیٹ کے ڈگری کالج کے 7 طالبات اور شاہ علی بنڈہ ڈگری کالج کے 7 طالبات شامل ہیں اس طرح جملہ 32 طالبات کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی وائس چیرپرسن نزہت خان اور مہمان خصوصی ڈاکٹر فہمیدہ بانو نے طالبات میں میریٹ ایوارڈ پیش کیئے ۔ جبکہ بقیہ کامیاب طلبات میں اسناد تقسیم کئے گئے ۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی وائس چیرپرسن نزہت خان نے اپنے خطاب میں طالبات کو انکے گریجویٹ بننے پر
مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے جشن کامیابی کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ نزہت خان نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنے علم و ہنر کے زریعہ خدمت کے جزبہ کو اپنائیں اور اس کی شروعات اپنے گھر سےکریں ۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سماج کی ترقی کے شراکت دار بنیں اور سب سے اہم مستقبل میں ایک بہترین اور مثالی ماں بنیں۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر فہمیدہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے طالبات کا حوصلہ بڑھایا اور ان کوڈسپلن کے ساتھ اپنےمیدان عمل میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
اس تقریب میں ایم ایس کےچار ڈگری کالجس جن میں ٹولی چوکی ڈگری کالج ،آصف نگر ڈگری کالج ، ملک پیٹ ڈگری کالج اور شاہ علی بنڈہ ڈگری کالج کے اساتذہ اور پرنسپلس موجود تھے۔ تقریب کی ابتداء میں ڈگری کالجس کے طالبات نے اسٹیج پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرطالبات کو مختلف اقسام کے اسٹالس لگانے کا موقع دیا گیا جس کے ذریعہ طالبات نے اپنی اختراعی صلاحیتوں کو پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر روایت کے مطابق تمام گریجویٹ طالبات کو حلف دلایا گیا ۔