حیدرآباد، 4 مارچ (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف علمی، ادبی وتہذیبی پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں شعبہ تعلیمِ نسواں کی صدر ، ڈاکٹر آمنہ تحسین نے بتایا کہ 8 مارچ 2022 کو دوپہر 3 تا 5
بجے ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سمپوزیم بہ عنوان ”خواتین کی بااختیاری: مسائل اور حکمتِ عملیاں“ منعقد ہوگا ۔
اس سمپوزیم کی صدارت پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ‘ نائب شیخ الجامعہ کریں گے جبکہ محترم شاہنواز قاسم ‘ آئی پی ایس و ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیئر‘ حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت ہوں گے۔