حیدرآباد، 17 جنوری (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں جمعہ کو ملک کی آزادی کے ’امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر ’سوریہ نمسکار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
یونیورسٹی کے منصور علی خان انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں نیشنل
سروس سکیم (این ایس ایس) سے وابستہ طلبہ کی محدود تعداد نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن جسمانی ورزشیں کرنے کے لیے مقرر ہے جنہیں کرنے میں زیادہ محنت نہیں لگتی ہے۔