the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/حیدرآباد، 25 نومبر(یو این آئی) سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) نے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی)، وزارت آیوش، حکومت ہند کے تعاون سے اپنے تحقیقی ادارے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈس آڈرس (این آر آئی یو ایم ایس ڈی)، حیدر آباد میں ”دانشورانہ املاک کے حقوق “پر آج یک روزہ قومی سیمینارمنعقد کیا سیمینارکی صدارت پرمود کمار پاٹھک،اسپیشل سکریٹری، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کی۔ا س موقع پر انہوں نے وزارت آیوش کے اغراض و مقاصد اور یونانی طب کی ہمہ جہت ترقی میں اس کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آیوش سسٹم میں نئی تحقیقات کے لئے پیٹنٹ حاصل کرنے پر زور دیا۔
سیمینار میں پروفیسر (ڈاکٹر) ایم۔افسرعالم، وائس چانسلر، جامعہ



ہمدر، نئی دہلی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پروفیسر عالم نے طب یونانی سمیت ہندوستانی روایتی نظام طب کے امکانات اور دانشورانہ املاک کے حقوق میں اس کے ممکنہ استعمال پر زور دیا۔
پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم اورایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش،حکومت ہند نے اپنے خطاب میں سی سی آر یو ایم کی سرگرمیوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اوردانشورانہ املاک کے حقوق کے شعبے میں حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آر یوایم کوانڈین پیٹنٹ آفس (آئی پی او)سے 17 پیٹنٹ مل چکے ہیں اورمزید سات پیٹنٹ کی درخواستیں آئی پی او میں زیرغور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل اور اس کے تحقیقی مراکز میں دانشورانہ املاک سے متعلق سرگرمیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.