: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18اپریل(یو این آئی)عظیم اسکالر، صدر مسلم پرسنل لا بورڈاور ناظم دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی وفات پرشعبہ¿ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام پروفیسر عبدالماجد قاضی صدر
شعبہ¿ عربی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی صدارت میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شعبہ کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ نے شرکت کی اور مولانا محمد رابع رحمة اللہ علیہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔