: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرتاپ گڑھ ؛8/نومبر (یواین آئی ) بھارتیہ جنتاپارٹی مسلسل کامن سول کوڈ کے نفاذ پر بیان دے کر ووٹ کی سیاست کر رہی ہے جبکہ اس سے مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ہندووں کے پرسنل لاء میں بھی مداخلت ہوگی ملک کے سبھی مذاہب کے سول معاملوں کے اپنے قانون ہیں ،جس کا حق انہیں آئین نے دیا ہے جب بھی کسی
صوبہ میں انتخاب کا وقت آتا ہے تو بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست کے تحت الٹے سیدھے راگ الاپ کر اکثریت کو گمراہ کرنے کا کام کرتی ہے ، اب گجرات کے انتخاب کے سبب ایک مرتبہ پھر کامن سول کوڈ کا جنّات بوتل سے نکال کر پولرائزیشن کے لئے کوشاں ہے جبکہ کامن سول کوڈ آئین کے برعکس ،اور سبھی مذاہب کے لئے نقصان دہ ہے ۔