: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولمبیا/9فروری(ایجنسی) کولمبیا کی ایک یونیورسٹی میں جنسی تشدد کے خلاف طلبا نے اپنے تمام ساتھیوں سے کہا کہ وہ جمعرات کو منی سکرٹ پہن کر کیمپس آئیں۔
کولمبیا کی ایک پونٹیفیکل بلویریئن یونیورسٹی کو اس وقت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں طالبات کو منی سکرٹ نہ پہننے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کے ساتھ موجود ساتھیوں اور اساتذہ کی توجہ مرکوز نہیں رہ پاتی۔
یاد رہے کہ
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو یہ مشورہ اپنی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا تھا۔
جب یونیورسٹی انتظامیہ سے اس متعلق دریافت کیا گیا تو احتجاج کے جواب میں یونیورسٹی نے کہا کہ اس کا مقصد طلباء کو محض مشورہ دینا تھا۔
اپنے بیان میں یونیورسٹی نے کہا کہ وہ انفرادی اور شخصی اظہار کے حق کا احترام کرتی ہے اور اس نے کبھی طلباء پر ڈریس کوڈ کے حوالے سے سختی نہیں کی ہے۔
انتظامیہ نے ویب سائٹ پر لگائی جانے والی پوسٹ کو ہٹا دیا ہے جس میں لکھا تھا کہ آپ کو کیسا لباس پہن کر یونیورسٹی جانا چاہیے؟