نئی دہلی/13جون(ایجنسی) اپنے ایسے تمام پیغام پڑے ہونگے جس میں پانی کی بربادی کرنے کے لیے منع کیا جاتا ہے، اور مستقبل میں آنے والے پریشانیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے، لیکن چنئی میں کچھ ایسا ہی ہوا اور یہاں کمپنیوں نے اپنے اسٹاف سے پانی کی کمی کی وجہ سے گھر سے کام کرنے کے لیے کہا ہے- یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ 100 فیصدی حقیقت ہے، چنئی کے Old Mahabalipuram میں واقع آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے اسٹاف کو گھر سے کام (ورک فرم ہوم) کرنے کے لیے کہا ہے، دراصل یہاں کسی طرح سے پانی کی سپلائی نہیں
ہورہی، اس وجہ سے آفس اپریٹ کرنے میں دقت ہورہی ہے-
کمپنیوں نے اپنے آئی ٹی اسٹاف سے کہا کہ وہ اپنے سہولت کے مطابق کہیں سے بھی کام کرسکتے ہیں- ایسا ڈر ہے کہ اگلے 100 دن کمپنیاں پانی کی کمی سے جھوج سکتی ہے، شہر میں پچھلے قریب 7 مہین سے بارش نہیں ہوئی ہے، اتنا ہی نہیں ابھی چنئی میں اگلے مہینے تک پانی کی مشکل سے نمٹنے کے لیے یہاں پر بارش کے آسار بھی کم ہی ہیں، ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق 12 آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والے 5 ہزار ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے-