نئی دہلی; 23 ڈسمبر(ذرائع) مرکزی حکومت نے نو ڈیٹینشن پالیسی کو ختم کر دیا ہے۔ اب 5ویں اور 8ویں جماعت کے طلباء کے لیے "نو فیل پالیسی" ختم کر دی گئی ہے۔ نئے قوانین کے تحت اب 5ویں اور 8ویں جماعت کے طلباء کلاس میں فیل
ہوتے ہیں تو انہیں اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
سال 2019 میں رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد، کم از کم 16 ریاستوں اور دو مرکزی زیر انتظام علاقوں نے پہلے ہی ان دو کلاسوں کے لیے "نو فیل پالیسی" کو ختم کر دیا ہے۔