حیدرآباد ۔ 26 جنوری ۔ ہندوستان بھر میں پھیلے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی تمام شاخوں میں آج 75 واں یوم جمہوریہ منایا گیا۔ ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد قومی پرچم
لہرایا۔ ایس موقع پر کارپوریٹ آفس کے
عملے کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور انور احمد نے کھیل کود اور دیگر مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، یہ مقابلے یوم جمہوریہ سے دو دن قبل منعقد کئے تھے ۔