: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/29مئی(ایجنسی) مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم کے12 ویں امتحان کی طرح اس باردسویں کے بورڈ امتحان میں بھی لڑکیوں نےایک بارپھرلڑکوں سےبازی ماری ہے اور چار طالبات499 نمبرات کے ساتھ مشترکہ طورپراول قراردی گئی ہیں۔ اس باردسویں کےامتحان میں85.32 فیصد لڑکےکامیاب ہوئےہیں جبکہ88.67فیصدلڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں اوراس طرح لڑکوں کےمقابلےمیں
3.35فیصدلڑکیاں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں۔
اس مرتبہ تروننت پورم99.6فیصد نتیجوں کےساتھ اول مقام پرہے۔ وہیں چنئی97.37 فیصد کے ساتھ دوسرےمقام پراوراجمیر91.86فیصدکےساتھ تیسرےمقام پرہے۔ ٹاپ کرنےوالی چاروں طالبات میں ڈی پی ایس گڑگاؤں کےپرکھرمتل،آرپی پبلک اسکول بجنورکی رم جھم اگروال،اسکاٹش انٹرنیشنل اسکول شاملی کی نندنی گرگ اوربھون ودیالیہ کوچن کی جی شری لکشمی شامل ہیں۔ان چاروں طالبات کو500میں سے499نمبر ملے ہیں۔